خاتون کو 10 گھنٹے بعد قبر سے زندہ نکال لیا گیا | الرٹ نیوز

قبر


 خاتون کو 10 گھنٹے بعد قبر سے زندہ نکال لیا گیا

  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:  

 برازیل کے ایک قبرستان میں زندہ دفنائی گئی خاتون کو 10 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

جنوب مشرقی ریاست مناس گیرائس کے ویسکنڈے ڈو ریو برانکو میونسپل قبرستان میں ایک 36 سال کی خاتون کو زندہ دفنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ چار بچوں کی اس ماں کو 28 مارچ کو مار پیٹ کر گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا اور بعد میں تدفین کے مقام پر چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون 10 گھنٹے تک قبر میں زندہ رہیں، گورکنوں نے قبر کے قریب تازہ سیمنٹ اور خون دیکھنے اور مدد کے لیے خاتون کی چیخ و پکار سننے کے بعد فوری طور پر پولیس کو بلایا۔

پولیس بتایا کہ ملزمان کو انہوں نے گرفتار کرلیا ہے وہ خاتون کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کی عمریں 20؛اور 22 سال کی تھی۔

20 اور 22 سال کی عمر کے ان دونوں ملزمان کو اس سے پہلے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں ان کی منشیات اور اسلحہ رکھ کر بھول گئیں، جس کے بعد ان  پر حملہ کیا  گیا

خاتون کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ مشتبہ افراد نے خاتون کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کے بعد ان کے شوہر پر حملہ کیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بعد میں حملہ آور خاتون کو گھر سے گھسیٹ کر قبرستان لے گئے اور قبر میں ڈال دیا۔ خاتون نے بتایا کہ ہوش میں آنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ وہ پھنس گئی ہے۔

جب گورکنوں نے پولیس کو بلایا تو اس کے بعد امدادی کارکنوں نے انہیں باہر نکالا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کے سر پر چوٹ لگی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شریانوں کی سرجری کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی(انگلی) کٹنے کا بھی امکان ہے۔

 جاری کردہ : الرٹ نیوز


کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.