وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی | الرٹ نیوز

 وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی

وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی


  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:  

 جاپان کے وزیراعظم کی تقریری کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے وہاں بھکڈر مچ گئی۔

 جاپانی وزیر اعظم فومیوکشیدا تقریر کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کی آواز سے بھگڈر مچ گئی۔دھماکہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم وکایاما شہر میں بندرگاہ پر خطاب کر رہے تھے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کو دھماکے کی آواز سننے کے بعد بندرگاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور وہ اس تمام واقعے میں بالکل محفوظ رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نا معلوم شخص نے وزیر اعظم کے نزدیک پہنچ کر پائپ کی طرز کی کوئی چیز پھینکی جسے اسموک بم بھی کہا جا سکتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے شخص کو حراست(گرفتار کر لیا) میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔


 جاری کردہ : الرٹ نیوز


کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.