بھارت میں ٹرین حادثہ، مسافر نے دل دہلا دینے والی کہانی سنادی | الرٹ نیوز

 بھارت میں ٹرین حادثہ، مسافر نے دل دہلا دینے والی کہانی سنادی

Train Accident

تازہ ترین صورتحال کے مطابق گزشتہ دنوں بھارت میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ ہوا جس میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ اس حادثے میں بچ جانے والے خوش قسمت مسافر کچھ ایسی ہولناک کہانیاں سنا رہے ہیں کہ سن کر ہی آدمی کانپ کر رہ جائے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاست آسام کے 27سالہ نوجوان روپک داس نے بھی گزشتہ روز ایسی ہی ایک کہانی سنائی ہے۔

روپک داس نے بتایا ہے کہ وہ ٹرینوں کے ٹکرانے کے بعد ٹرین کے ڈبے میں پڑا تھا اور یہ سمجھنے کی کوشش ہی کر رہا تھا کہ آخر ہوا کیا ہے کہ اسی اثناء میں کسی مسافر کا کٹا ہوا سر فٹ بال کی طرح لڑھکتا ہوا آیا اور میرے سینے کے اوپر سے گزر گیا۔ اگلے کچھ لمحات میں میرے اوسان کچھ بحال ہوئے اور میں نے بوگی کی کھڑکی سے باہر چھلانگ لگا دی۔ میرے باہر کودنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک تیسری ٹرین آ کر پہلے سے ٹکرانے والی دو ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔ 

روپک داس نے بتایا کہ ”اگر میں تیسری ٹرین کے ٹکرانے سے پہلے اپنی بوگی سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوتا تو میں زندہ نہ بچ پاتا۔“ واضح رہے کہ یہ حادثہ ریاست اوڑیسا کے ضلع بیلاسور میں ہواتھا جہاں تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 

جاری کردہ : الرٹ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.