زمان پارک میں تصادم اور ظل شاہ کی شہادت ،عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا | الرت نیوز

 

Breaking News


زمان پارک میں تصادم اور ظل شاہ کی شہادت ،عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ ہو گیا۔  

  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سی سی پی او آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنے وکلاءکے ذریعے جے آئی ٹی میں اپنا موقف دیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو جے آئی ٹی نے طلب کر رکھا ہے ، جے آئی ٹی زمان پارک میں ہنگامہ آرائی ، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تصادم کیلئے بنائی گئی ہے ۔

اس حوالے سے پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کی جے آئی ٹی میں پیش ہوں ، جو خود ظل شاہ کیس کا مرکزی مجرم ہے وہ تفتیش کرے گا کہ کس نے قتل کیا ،،اس جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

مزید تفصیلات جاننے کے لئے الرٹ نیوز کے ساتھ جڑے رہیں۔

 ‏جاری کردہ : الرٹ نیوز 


کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.