شادی کے تحفے میں ملنے والا ہوم تھیٹر پھٹنے سے دولہا اور بھائی ہلاک | الرٹ نیوز

 

Breaking News


  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے  ضلع کبیردھام میں  گھر

 میں شادی کے تحفے میں ملنے والا ہوم تھیٹر میوزک سسٹم پھٹنے سے دولہا اور اس کا بڑا

 بھائی ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ  پیر کو پیش آیا اور

 دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے

 نتیجے میں اس کمرے کی دیواریں اور چھت گر گئی جہاں ہوم تھیٹر کا سسٹم رکھا گیا تھا۔

یہ علاقہ رائے پور سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر چھتیس گڑھ مدھیہ پردیش سرحد پر 

 ماؤنواز سے متاثرہ علاقے میں آتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 22 سالہ ہیمیندر

 مراوی کی یکم اپریل کو شادی ہوئی تھی۔ کبیردھام کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس

 منیشا ٹھاکر نے بتایا کہ پیر کے روز وہ اور خاندان کے دیگر افراد اپنے گھر کے ایک

 کمرے میں شادی کے تحائف کو کھول رہے تھے۔

جیسے ہی میراوی نے اپنے تار کو برقی بورڈ سے جوڑنے کے بعد ہوم تھیٹر کے نظام کو آن

 کیا، ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ میراوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ 

  اس کا بھائی  30 سالہ راجکمار اور چار دیگر افراد، بشمول ڈیڑھ سال کے  لڑکے ، کو

 چوٹیں آئیں جس پر  انہیں کورادھا کے ضلعی ہسپتال لے جایا گیا۔ میراوی کا بھائی

 دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 ‏جاری کردہ : الرٹ نیوز 


کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.