آدمی نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خود کشی کرلی | الرٹ نیوز

 

Breaking News | Alert News


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست  کیرالہ کے شہر  کوچی کے علاقے چیپنم

 میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ان کی شناخت لاٹری

 بیچنے والے منیان(والد)، اس کی بیوی سروجنی (بیوی) اور اس کے بیٹے منوج (بیٹا)

 کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی طرف سے  شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منیان  نے اپنی

 بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ منیان کو  ذہنی مریض بتایا

 جاتا ہے۔ یہ واقعہ رات کو تقریباً 2:30 بجے پیش آیا اور پولیس کے ابتدائی نتائج کے

 مطابق سروجنی اور منوج کو گلے کاٹ کر پتھر مار کر ہلاک کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اطلاع ملنے پر پاننگڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو

 پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ خاندان مالی بحران سے گزر رہا تھا۔ سروجنی نوکرانی کا کام کرتی تھی جب کہ منیاں لاٹری بیچنے کا کام کرتاتھا۔  ‏

  ‏جاری کردہ : الرٹ نیوز


کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.