سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار | الرٹ نیوز

Alert News | Breaking News
 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر جناب ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر 34  سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں الزامات کی تفصیلات پڑھ کر سنائی گئیں، سابق امریکی صدر نے الزامات کو مسترد کردیا تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے الرٹ نیوز کو سبسکرائب کریں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر پر 31 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ پر زبان بندی اور رشوت دینے سمیت 34 مقدمات درج ہیں۔

 اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جبکہ پولیس کی باہر نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
  ‏
  ‏جاری کردہ : الرٹ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.