علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا گیا | الرٹ نیوز

Ali Ameen Gandapur


 علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا گیا 

  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:  

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا  گیا

مزید تفصیلات جاننے کے لئے الرٹ نیوز کے ساتھ جڑے رہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کرلیا گیا۔


گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پتا نہیں ہے کہ انہیں کس ایف آئی آر میں گرفتار کیا جا رہا ہے، کہتے ہیں کہ گرفتاری ضروری ہےکیونکہ  اوپر سے حکم ہے۔ انہیں پولیس پر اعتماد نہیں ہے، پرسوں ان کے خلاف عدالت میں کیسز کی تفصیلات بتائی گئیں، آج انہوں نے عدالت سے ضمانت لی اور باہر نکلے تو کسی اور تھانے میں ایک اور ایف آئی آر کرکے گرفتار کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کے مطابق وہ سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ میں آئے تو پولیس نے پیچھے سے سب کچھ بند کردیا اور بار روم میں گھسنے لگی، انہوں نے مناسب سمجھا کہ اس سے پہلے کہ پولیس کوئی قدم اٹھائے وہ گرفتاری دے دیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ ہر چیز کیلئے تیار ہہں، آئندہ  نسلوں کی جنگ کے مقصد کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں، یہ ان کا طریقہ واردات ہے، ایک وقت ایسا آئے گا کہ ملک میں ایسی قانون سازی ہوگی جس سے یہ سب کچھ نہیں ہوسکے گا۔ ‏

جاری کردہ : الرٹ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.