بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والی پتھر دل عورت گرفتار | الرٹ نیوز

Breaking News | Alert News

 

بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والی پتھر دل عورت گرفتار 

   :تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:  

بچوں کو اغواء کرکے بھیک منگوانے والی پتھر دل مجرمہ عورت کو گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے 6 ماہ کا مغوی بچہ برآمد کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق لاہور سے چند گھنٹوں قبل 6 ماہ کا بچہ اغواء کر لیا گیا، شیر خوار بچہ لاپتہ ہونے پر ماں پر غشی کے دورے پڑنے لگے تو باپ کی حالت بھی خراب تھی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شواہد کی بنا ءپر سراغ لگایا تو ایک مشکوک عورت کی تلاشی پر معصوم بچہ مل گیا، پولیس نے ملزمہ سے تفتیش کی تو اس نے مغوی بچوں سے بھیک منگوانے کا اعتراف کر لیا۔ شہریوں نے مجرمانہ ذہنیت کی حامل عورت کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جاری کردہ : الرٹ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.