الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا | الرٹ نیوز

Breaking News | Imran khan news

 الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا 

  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:  

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اب ذاتی اور کاروباری مصروفیات کے 

اتھ والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں۔

Bilal Ahmad PTI


بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی بھی لکھا گیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنی پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاؤں گا۔

بیان حلفی میں بلال احمد نے مزید یہ بھی لکھا کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ 

جاری کردہ : الرٹ نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.